ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیو سینا کامہنت نریندر گری کی موت معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

شیو سینا کامہنت نریندر گری کی موت معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

Wed, 22 Sep 2021 00:10:46    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا) مہنت نریندر گیری کی موت معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کرتے ہوئے شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت نے منگل کو کہا کہ اتر پردیش میں ہندوتوا کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ سنت کی پراسرار موت کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔بااثر ہندو سنت مہنت نریندر گری پیر کو الہ آباد کے باگھم بری مٹھ میں مردہ پائے گئے۔ وہ ہندوستان میں سادھوؤں کی سب سے بڑی تنظیم اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر تھے۔ راوت نے کہا کہ سنت کی موت کی وجہ خودکشی بتائی جارہی ہے ، لیکن ان کے پیروکاروں کا خیال ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔

کسی نے اتر پردیش میں ہندوتوا کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جس طرح ہم نے (مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کی قیادت والی حکومت) پال گھر میں تحقیقات کی ، اس معاملے میں بھی (سنت کی موت) سی بی آئی انکوائری ہونی چاہیے۔اپریل 2020 میں دو سادھو اور ان کے ڈرائیور کو مارے جانے کے واقعہ پر راؤت نے کہا کہ اس وقت بی جے پی نے کہا تھا کہ ہندوتوا پر حملہ کیا گیا ہے۔


Share: